@arynews.official: ای کامرس ایکسپرٹ قاسم ثناء رامے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور نوجوانوں کے لیے کاروبار اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل مہارتیں، آن لائن مارکیٹنگ، برانڈنگ اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کامیاب ای کامرس کاروبار کے لیے ناگزیر ہیں۔قاسم ثناء رامے نے زور دیا کہ نوجوان روایتی ملازمت کے انتظار کے بجائے ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کو اپنائیں، اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں #ARYnews #ECommerce