@silence_speaks1: دکھ کے عالم میں بھی بس ایک سہارا دکھ ہے خوش تو بس یوں ہیں کے اس بار تمہارا دکھ ہے ۔ جیت کر لاؤ تو خوشیوں کا سبب بنتا ہے ہار جاؤ تو مرے یار ستارہ دکھ ہے ۔ آسماں والوں نے اس بار بھی دکھ بھیجا تھا آسماں والوں نے اب کے بھی اتارا دکھ ہے ۔ تیرے ہاتھوں نے جو تھاما ہے کسی اور کا ہاتھ میری آنکھوں کو یہی ایک نظارہ دکھ ہے ۔ گھر کی تعمیر کو بس ریت میسر ہو جنہیں ایسے لوگوں کو یہ دریا کا کنارہ دکھ ہے ۔ ہم سے انکار محبت کا بھلا کب تک ہو اس کے چہرے پہ عیاں صاف ہمارا دکھ ہے ۔ ایسی حالت میں تو مر جاتے ہیں اچھے اچھے ہم نے جس حال میں اس بار گزارا دکھ ہے ۔ ہم نے اس بار پلٹ کر نہیں دیکھا اس کو اس نے اس بار مرا نام پکارا دکھ ہے ۔ دونوں کو ایک ہی زمرے میں رکھا ہے عرفانؔ ہم نے خوشیاں نہ سنواری نہ سنوارا دکھ ہے ۔ سیف عرفان . . . . . . . . . #fyp #foryou #viral #explore #trending