@deadperson101: لوگ کہتے ہیں... "یہ تو بس معمولی سا سر درد ہے۔" کاش وہ ایک رات میری آنکھوں سے جاگ کر دیکھتے، کاش وہ چند لمحے میرے سر میں اٹھنے والے اس درد کو محسوس کر سکتے۔ یہ صرف سر درد نہیں... یہ ہر رات نیند چھین لیتا ہے، ہر صبح تھکا ہوا وجود دیتا ہے، ہر خوشی کو ادھورا کر دیتا ہے۔ میں نہ زیادہ رو سکتی ہوں، نہ زیادہ ہنس سکتی ہوں، نہ زیادہ سوچ سکتی ہوں... کیونکہ ہر احساس کے بعد میرا سر ایسے دھڑکنے لگتا ہے جیسے ابھی کوئی نس پھٹ جائے گی۔ کبھی کبھی لگتا ہے کہ یہ درد صرف سر میں نہیں، روح میں اتر چکا ہے۔ خاموشی بھی شور لگتی ہے، روشنی بھی تکلیف دیتی ہے، اور سانس لینا بھی بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ سب کہتے ہیں، "تم ٹھیک لگ رہی ہو۔" مگر کسی نے کبھی یہ نہیں پوچھا کہ "تم ہر رات کس تکلیف کے ساتھ سوتی ہو... یا جاگتی رہتی ہو؟" میں تھک چکی ہوں اس درد سے لڑتے لڑتے... بس دل یہی دعا کرتا ہے کہ یا اللہ! اس درد کو آسان فرما دے، کیونکہ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے ایک دن یہی سر درد میری جان لے لے گا...! 🖤🥀 "کچھ درد ایسے ہوتے ہیں جن کی کوئی پٹی نہیں ہوتی، صرف خاموش آنکھیں اور تھکا ہوا دل ان کی گواہی دیتے ہیں۔" 🕊️🖤 "علیزے "