@mian_ashnabqureshihashmi: آج ہمارے پیارے انکل سردار نیاز حسین خان گشکوری کی قل خوانی کی محفل منعقد ہوئی، جس میں اہلِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، معززینِ علاقہ اور ان کے قریبی ساتھیوں سمیت ہزاروں افراد نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر ان کے صاحبزادے سردار زیشان نیاز خان گشکوری کی دستار بندی بھی کی گئی، جو ان کی اپنی قوم کے بزرگوں، میاں علمدار عباس قریشی اور ان کے قریبی ساتھیوں نے انجام دی۔ اللہ پاک ہمارے پیارے انکل سردار نیاز حسین خان گشکوری کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔