@zimal.fatima8071: تمہاری یہ چند دنوں کی محبت میری زندگی کے سارے شوق کھا گئی۔ تم آئے تھے تو لگا جیسے میری ادھوری دعائیں قبول ہو گئیں تم گئے تو لگا جیسے ساری خوشیوں پر خزاں آ گئی۔ میں نے ہر وعدے کو سچ مانا، ہر بات کو اپنی تقدیر سمجھ لیا اور تم نے سب کو ایک کھیل سمجھ کر چھوڑ دیا۔ اب نیندیں اجنبی ہو گئیں، راتیں بہت لمبی لگتی ہیں دل کے ایک کونے میں بس تمہاری یاد رہ گئی ہے۔ لوگ کہتے ہیں بھول جاؤ، نئی زندگی شروع کرو پر جس نے دل میں گھر بنا لیا ہو اسے کیسے نکالا جائے؟ 💔 میں ٹوٹ کر بھی مسکرا لیتی ہوں تاکہ دنیا کو لگے میں ٹھیک ہوں۔ پر اندر سے آج بھی وہی سوال ہے کاش تم ایک بار مڑ کر دیکھ لیتے۔ تم جہاں بھی رہو خوش رہو بس میری طرح کا درد تمہیں کبھی نہ ملے۔ #foryou #sadpoetry #dard #tootadil #mohabbat