@khuramshahzad0672: سدھوال، دھوری، ڈیرہ بُکّن کا، ڈیرہ خانے کا اور ڈیرہ تاجے دا پورا علاقہ زیرِ آب آ گیا۔ فوری توجہ درکار دھوری کے قریب سیم نالہ ناز کی کٹائی نہ ہونے کے باعث متعدد زمیندار شدید متاثر ہیں۔ ڈیرے خانے کا ،ڈیرہ بکن کا ،وغیرہ ،پانی میں زیرِ آب آ چکے ہیں، گرنے کا خطرہ ہے، جبکہ فصلیں بھی تباہ ہو رہی ہیں، جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ متاثرین میاں عاطف راجے سدہوال، چوہدری اعجاز Duryna، میاں سلطان محموداعوان عامر بکھن کا، حیدر بکن کا، افضل ہرگن عزیز ہرگن، ، ارشد ، افتخار اور دیگر اہلِ علاقہ کی جانب سے ایم پی اے منصور اعظم سندھو صاحب، ڈاکٹر مختار احمد برت صاحب، اسسٹنٹ کمشنر بھلوال، ڈپٹی کمشنر سرگودھا، تحصیل دار، گرداور اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل ہے کہ سیم نالہ ناز کی فوری کٹائی کروا کر متاثرہ زمینداروں کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔