@king.bajwa52: پاکستان کی انڈس راس ایکسپو میں پرندوں سے متاثرہ (Bio-Inspired) جدید ڈرونز پیش کیے گئے، جو اپنی منفرد ساخت اور پرواز کی صلاحیتوں کے باعث توجہ کا مرکز بن گئے۔ نمائش میں دو مختلف اقسام کے بائیو انسپائرڈ ایریل وہیکل (UAVs) پیش کیے گئے، جو یا تو سیدھے پروں کے ساتھ پرواز کرتے ہیں یا پرندوں کی طرح پر پھڑپھڑاتے ہوئے اڑتے ہیں۔ یہ جدید ڈرونز دورانِ پرواز نیچے موجود علاقے کی براہِ راست ویڈیو اور معلومات کنٹرول اسٹیشن پر موجود آپریٹر تک منتقل کرتے رہتے ہیں، جس سے نگرانی اور انٹیلی جنس صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔