@zafran.malik755: گزشتہ رات 25 جولائی کو ہمارے وزیرستان کے باصلاحیت نوجوان علی شان محسود نے Pakistan Got Talent میں شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ماشاء اللہ، ان کی صلاحیت نے نہ صرف حاضرین بلکہ معزز ججز کو بھی بے حد متاثر کیا۔ ان کے تاثرات اس بات کا ثبوت تھے کہ ٹیلنٹ کسی علاقے یا وسائل کا محتاج نہیں ہوتا۔ البتہ ایک بات نے دل کو دکھ پہنچایا۔ پروگرام میں اسکرین پر علی شان محسود کے نام کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان لکھا گیا، جبکہ وہ خود بار بار فخر سے کہتے رہے کہ: "میں ساؤتھ وزیرستان سے ہوں۔" وہ وزیرستان کی مٹی کے سپوت ہیں، اور اپنی شناخت پر فخر کرتے ہیں۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ صلاحیت اپنی پہچان خود بنا لیتی ہے۔ ان شاء اللہ، وہ دن بھی آئے گا جب وزیرستان کی شناخت صرف اپنے جغرافیے سے نہیں بلکہ اپنے باصلاحیت نوجوانوں کی کامیابیوں سے ہوگی۔ وزیرستان زندہ باد! ❤️@🔥برکی🦁صاحب🔥 @〖ᴷⁱⁿᴳ₳₴₥₳₮ ₥Ʉ₲Ⱨ₳Ⱡ ♚ @🦅 ƊᴀƊᴀꔪ @sk✌️shier Khan 🥀🥀 @👑 ,B U R K I, 👑 M🫀i @AKHTAR🇦🇫🦂💔