@itxfak1: الحمدللہ! تین سالہ دشمنی محبت اور بھائی چارے میں بدل گئی۔ آج کالوخان میں تقریباً تین سال سے جاری دو فریقین کے درمیان دشمنی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے باہمی صلح پر اختتام پذیر ہوگئی۔ ایک فریق نوید خان کالوخان جبکہ دوسرا فریق مستان خان بادشاہی کلے تھا۔ جرگے کی کامیاب کوششوں سے دونوں خاندانوں نے اختلافات ختم کرکے ایک دوسرے کو معاف کیا اور بھائی چارے کے ساتھ نئی شروعات کا عہد کیا۔ اس خوشگوار پیش رفت پر پورے علاقے میں خوشی کی فضا دیکھنے میں آئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے جرگے کے مشران اور صلح کی کاوشوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے علاقوں میں ہمیشہ امن، محبت، اتحاد اور بھائی چارہ قائم رکھے۔ آمین۔ رپورٹ: فیضان احمد خان یوسفزئی #FaizanAhmadKhan #fakenews#Swabi #TahsilRazar #KaluKhan