@aestheticlewanai1: ہر عورت کے پاس وہی جسمانی اعضا ہوتے ہیں جو فطرت نے اسے نسلِ انسانی کے تسلسل اور پرورش کی ذمہ داری کے لیے عطا کیے ہوتے ہیں.وہ انسان کو جنم دیتی ہے،پالتی ہے،اس کی تربیت کرتی ہے اور معاشرے کی بنیاد استوار کرتی ہے مگر بعض لوگ عورت کے وجود اور اس کے نسوانی اوصاف کو اس انداز میں پیش کرتے ہیں جیسے وہ کوئی عجوبہ یا غیر معمولی شے ہو, حقیقت یہ ہے کہ دنیا کا ہر انسان ایک عورت ہی کے بطن سے پیدا ہوتا ہے،اسی کی آغوش میں پرورش پاتا ہے اور اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں عورتوں ہی کے ساتھ زندگی کرتا ہے لیکن ہمارے معاشرے کی پستی کا عالم دیکھیں کہ عورت کو ایک مکمل انسان،ایک خود مختار فرد اور ایک شخصیت کے طور پر دیکھنے کی بجائے ابھی تک اُسے محض جسمانی زاویے سے دیکھنے اور اُس کے نسوانی وجود کو غیر ضروری طور پر موضوعِ بحث بنانے کی روش عام ہے . افسوسناک