@booksbyumar: دو ادبی دوستوں کی آپس میں شادی ہے، دلہن اور دلہا دونوں ہی اچھے دوست ہیں اس لیے میں نے دونوں کے لیے الگ الگ تحفے پیک کئیے ہیں۔ حسب معمول کتابیں ہی بطور تحفہ دے رہا ہوں، یہ بھی بتاتا چلوں دلہن کو اپنا پسندیدہ ناول "جنت کی تلاش" دیا ہے جبکہ دلہے کو Men are from Mars, Women are from Venus کتاب دی ہے جو مرد اور عورت کی نفسیات کے متعلق ہے ۔ اس پوسٹ کے توسط سے یہ بھی بتانا تھا کہ جلد میں اپنے قارئین اور دیگر کلائنٹس کے لیے یہ والی سپیشل پیکنگ بھی متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہوں، بس ہاتھ میں صفائی آ جائے اور اس میں استعمال ہونے والا سامان وغیرہ آرینج کر لوں، پھر ان شاءاللہ ایک دوسرے کو کتابوں کے تحفے بھیجنے والوں کو اور بھی مزہ آئے گا۔ اسی بہانے آپ میرا ٹیبل بھی دیکھ لیں، عموماً لڑکیاں ایسے ٹیبل سجاتی ہیں ، لیکن Readers کا کوئی جینڈر نہیں ہوتا، مجھے یہ سب اچھا لگتا ہے۔ عمر کتابی 🌻📖 #booksbyumar #Readbookswithumar #onlinebooks #PKbookloverscommunity #pakistanbookstore