@rashidalisandhupmml1: سیلاب اپڈیٹ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری نائب صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع گوجرانوالہ، راشد علی سندھو کی زیرِ قیادت تحصیل کامونکی کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں گوناعور اور گردونواح کا دورہ کیا گیا۔ اس موقع پر کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ڈیک کے ٹوٹے ہوئے بندوں کا جائزہ لیا گیا اور ریسکیو کیے گئے شہریوں کے لیے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا گیا، جہاں مفت طبی سہولیات اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی خدمت اور امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ #GonaAur #Kamoke #Gujranwala #FloodRelief #RescueOperation