@saeedurrahman672: #سیوی مین روڈ کو بند کرنا صرف عوام کو تکلیف دینے کے مترادف ہے۔ آج اس حوالے سے میری آئی جی ایف سی سے بات ہوئی۔ اگر فورسز کو وہاں سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں تو وہ اپنی پوسٹ خالی کریں۔ فورسز عوام کی حفاظت کے لیے ہوتی ہیں، نہ کہ عوام کو تنگ کرنے کے لیے۔ مگر افسوس کہ یہاں نظام الٹا ہے؛ یہاں عوام کو فورسز کی حفاظت کرنا پڑتی ہے۔ جہاں عوام کی سہولت کے لیے سڑک بنانے کی ضرورت ہوتی ہے، وہاں قانونی نکات پیش کیے جاتے ہیں، جبکہ جہاں عوام کو تکلیف پہنچانا مقصود ہو، وہاں بغیر کسی قانونی جواز کے سڑکیں بند کر دی جاتی ہیں۔ ہم نے کل تک روڈ کھولنے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ اگر اس کے باوجود روڈ نہ کھولا گیا تو پھر دیگر آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔