@haqeeqatpasand11: اور جب اللّٰہ دینے پر آتا ہے تو تمہارے مخالف کو بھی تمہارا وسیلہ بنا دیتا ہے۔ ہم اکثر سوچتے ہیں کہ فلاں ہمارا راستہ روک رہا ہے، فلاں ہمیں آگے نہیں بڑھنے دےرہا۔ لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ کائنات کا نظام کسی انسان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ چابیاں جس کے پاس ہیں وہی دروازے کھولتا ہے اور وہی بند کرتا ہے۔ جب اللّٰہ چاہے تو وہی شخص جو کل تمہارے خلاف بول رہا تھا، کل تمہاری تعریف کا پل بن جاتا ہے۔ وہی جو تمہیں گرانے نکلا تھا، انجانے میں تمہیں اوپر لے جانے کا سبب بن جاتا ہے۔ کیونکہ اللّٰہ دلوں کو پھیر دیتا ہے، حالات کو بدل دیتا ہے، نیتوں کو موڑ دیتا ہے۔ انسان بس اپنی کوشش کرتا ہے، نتیجہ تو وہی لکھتا ہے جو ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ کبھی کسی نوکری کے لیے تمہارا مخالف ہی تمہاری سفارش کر دیتا ہے۔ کبھی وہی رشتہ دار جو باتیں بناتا تھا، تمہارے لیے دروازے کھلوا دیتا ہے۔ کبھی وہی کمپنی جس نے انکار کیا تھا، خود تمہیں بلاوا بھیجتی ہے۔ یہ سب اتفاق نہیں ہوتا، یہ تدبیرِ الٰہی ہوتی ہے۔ اللّٰہ تمہیں یہ دکھانا چاہتا ہے کہ عزت اور ذلت کسی کے ہاتھ میں نہیں۔ وہ چاہے تو کانٹوں سے پھول اگا دیتا ہے، اور چاہے تو دشمن کے ہاتھ سے تحفہ بھجوا دیتا ہے۔ اس لیے مایوس نہ ہوا کرو، اور نہ ہی کسی سے اتنا ڈرا کرو۔ اپنا کام کرتے رہو، نیت صاف رکھو، اور معاملہ اللّٰہ کے سپرد کر دو۔ حسد کرنے والے حسد کرتے رہیں گے، سازش کرنے والے سازشیں کرتے رہیں گے۔ لیکن جب اللّٰہ کا قلم چلتا ہے تو سب کی سیاہی بے اثر ہو جاتی ہے۔ بس صبر اور یقین شرط ہے، کیونکہ اللّٰہ کے دینے کا انداز سب سے جدا ہوتا ہے۔ وہ تمہیں وہاں سے نوازتا ہے جہاں سے تم نے کبھی گمان بھی نہیں کیا تھا۔ #creatorsearchinsights #unfreezemyaccount