کچھ لوگ
رخصت نہیں ہوتے،
بس بولنا چھوڑ دیتے ہیں۔
پھر ایک دن
ہم بھی
ان کے بارے میں
اونچی آواز میں سوچنا چھوڑ دیتے ہیں۔
محبت ختم نہیں ہوتی،
صرف
اپنا نام بدل لیتی ہے۔
وہ رات،
وہ بات،
وہ ملاقات،
وہ ہنسی،
وہ خوشی،
وہ یادیں،
وہ وعدے،
وہ بیتا ہوا کل،
وہ گزرا ہوا پل،
وہ تیرے ساتھ،
میرے ہاتھوں میں تیرا ہاتھ...
سب کچھ تھا،
مگر ہمارے حصے کا نہیں تھا۔
تو مل کر بھی نہ مل سکی،
میں بھول کر بھی نہ بھول سکا۔
آخر میں
تیری ایک خاموش سی نشانی رہ گئی...
اور
یہی کہانی رہ گئی۔۔۔
2026-07-29 19:39:28
2
To see more videos from user @alhan__05, please go to the Tikwm
homepage.