@saleemmastan_sm: 🖤 ۱۳ صفر — شبِ شہادتِ حضرت بی بی سکینہؑ 🏴 کربلا کا سفر شام کے زندان میں آ کر بھی ختم نہ ہوا۔ ایک ننھی سی بیٹی، جو ہر لمحہ باباؑ کو پکارتی رہی، آخرکار اسی غم میں اپنے رب سے جا ملی۔ "قبر حلقے میں لیے اہلِ حرم روتے تھے..." یہ صرف ایک قبر نہیں تھی، بلکہ اہلِ بیتؑ کے دلوں کا آخری زخم تھا۔ حضرت امام زین العابدینؑ نے لرزتے ہاتھوں سے تدفین کی، اور اہلِ حرمؑ کی آہوں نے شام کے زندان کو ماتم کدہ بنا دیا۔ آج شبِ شہادتِ حضرت بی بی سکینہؑ (سلام اللہ علیہا) پر آئیے، اس مظلوم بیٹیِ حسینؑ کو پرسہ پیش کریں، جن کی مختصر سی زندگی صبر، وفا اور مظلومیت کی لازوال داستان بن گئی۔ السلام علیکِ یا رقیۃ الحسینؑ 🥀🖤 #13Safar #ShabEShahadat #BibiSakina #RuqayyaBintHussain #YaSakina