@a_ktk_10: سورہ التکویر - لپیٹ دینے والی - قیامت کا منظر* *1-14* جب سورج لپیٹ دیا جائے گا۔ اور جب ستارے بے نور ہو جائیں گے۔ اور جب پہاڑ چلا دیے جائیں گے۔ اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں بےکار چھوڑ دی جائیں گی۔ اور جب وحشی جانور اکٹھے کر دیے جائیں گے۔ اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے۔ اور جب جانیں جسموں سے ملا دی جائیں گی۔ اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔ کہ وہ کس گناہ پر ماری گئی۔ اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے۔ اور جب آسمان کی کھال ادھیڑ دی جائے گی۔ اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی۔ اور جب جنت قریب لائی جائے گی۔ اس وقت ہر شخص جان لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے۔ #quran #qurantransitaion #for #foryoupage #viral