@zarshadkhanpk54: ممبر صوبائی اسمبلی و ڈیڈک چیئرمین زرشاد خان کی ویلج کونسل کاٹلنگ 2 آمد پر تنظیمی عہدیداروں سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں 5 اگست پشاور جلسے کی تیاریوں، کارکنان کی بھرپور شرکت، تنظیمی رابطوں اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر زرشاد خان نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاری کریں، کارکنان سے مسلسل رابطے میں رہیں اور زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔