@omamaqalbi26: تیرا نفس تو آج بھی تیرے ساتھ کھیل رہا ہے، اور تو دیدار کی تمنا لیے بیٹھا ہے۔ ارے نادان! ذرا سوچ تو سہی... جس محبوب ﷺ نے فرمایا کہ "میرے امتی! تجھے اگر دکھ پہنچتا ہے تو اس کی خبر بھی مجھے ہوتی ہے۔" پھر تو یہ بھی سوچ کہ تو درودِ پاک پڑھتا ہے، آہ و زاری کرتا ہے، اور تجھے لگتا ہے کہ کوئی سننے والا ہی نہیں؟ چل، تجھے ایک بات بتاتا ہوں... بلکہ تجھے تیرے نفس سے ملواتا ہوں۔ ذرا اپنے نفس سے پوچھ تو سہی... اُسے مدینہ چاہیے، یا مدینے والے ﷺ چاہیے؟ ذرا اپنے دل سے بھی پوچھ... تجھے واقعی دیدار چاہیے، یا صرف دیدار کے تذکروں کا ذوق ہے؟ ارے نادان! نفس کی چالوں کو سمجھ تو سہی، ورنہ کب تک دروازہ ہی کھٹکھٹاتا رہے گا؟ اندر آنے کی تیاری بھی تو کر۔ آ تجھے بتاؤں اندر کیسے جانا ہے... خاموشی سے نفس کی ہر بات کو اَن سنا کرتا جا، محبت سے اپنے نفس کو تھوڑا تھوڑا توڑتا جا، اپنی نگاہوں کی حفاظت کرتا جا... کیونکہ انہی نگاہوں نے جاناں ﷺ کا دیدار کرنا ہے۔ جانتا ہے پھر کیا ہوگا؟ تو ابھی راستے میں ہی ہوگا، مگر منزل تجھے خود پہچان لے گی۔ بس ادب کے ساتھ سر جھکائے رکھ، آنکھوں میں آنسوؤں کی مالا سجائے رکھ، اور زبان پر درودِ پاک کے گجرے پروئے رکھ۔ آتا جا... رکنا مت... یاد رکھ! جاناںﷺ کا دیدار مشکل نہیں، مشکل صرف یہ ہے کہ دل میں سچی تڑپ پیدا ہو۔ تڑپ پیدا کر... پھر دیکھ، دروازے نہیں کھلیں گے، بلکہ خود صاحبِ در تجھے بلا لیں گے🙏🏻 از قلم درویشِ مصطفیٰ ﷺ #درود_پاک #کاروان_مصطفی ﷺ #عشق_رسول ﷺ #MaDuroodPak #fypシ゚viral