@dard_e_tanhai48: انسان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی مگر جب وہ محبت کرتا ہے تو خود کو لمحوں میں بیچ دیتا ہے۔ کبھی ایک مسکراہٹ پہ کبھی ایک جھوٹی قسم پہ کبھی ایک وعدے پر جو نبھایا ہی نہیں جاتا۔ وہ جو خود کو زمانے سے بچاتا پھرتا تھا محبت میں آ کے خود کو کسی کے قدموں میں رکھ دیتا ہے۔ اور جب ٹوٹتا ہے تو نہ آواز کرتا ہے، نہ شکایت بس ٹوٹا ہوا وجود لیے ہنستا رہتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ کیا تم نے کبھی دیکھا ہے؟ سب سے سستا انسان محبت میں بکتا ہے اور سب سے مہنگی سزا اسے محبت ہی دیتی ہے۔ ایک ایسی سزا... جس میں زندگی باقی رہتی ہے مگر جینے کا حق ختم ہو جاتا ہے۔#fyp #viralvideo #foryoupage #vewisproblam