ضروری وضاحت بابت رزلٹ میٹرک سالانہ اول امتحان 2026
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ کے ذمہ داران کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر میٹرک سالانہ اول امتحان 2026 کے رزلٹ کی تاریخ کے حوالے سے مختلف افواہیں زیر گردش ہیں۔
اس سلسلے میں یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ ایسی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں۔ مزید یہ کہ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے نتائج کی تیاری، جانچ پڑتال اور پراسیسنگ کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے تاکہ طلبہ کو شفاف، درست اور بروقت نتائج فراہم کئے جا سکیں۔
اگرچہ نتائج اگست کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں تاہم تیاری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے فوراً بعد نتائج کی تاریخ اور وقت سے متعلق باضابطہ اطلاع بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ اور سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے جاری کی جائے گی۔
تمام طلبہ، والدین، اساتذہ کرام اور تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور صرف بورڈ کے سرکاری ذرائع سے جاری کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔
ڈاکٹر طاہر اللہ جان
کنٹرولر امتحانات
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ
2026-07-28 12:35:28
0
To see more videos from user @ahmad__afridi14, please go to the Tikwm
homepage.