آزاد کشمیر میں اپنے حقوق اور حقِ خودارادیت کے لیے کی جانے والی جدوجہد میں، میں بطور خطۂ پوٹھوہار کا باسی، جہاں تک مجھ سے ممکن ہے، ان کے ساتھ ہوں۔
ایکشن کمیٹی صرف آزاد کشمیر کی ہی نہیں بلکہ ایک طرح سے پورے پاکستان کی بھی نمائندگی کر رہی ہے۔ ہم خطۂ پوٹھوہار اور پنجاب کے لوگ ہیں، جو اپنے حقوق کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے، جبکہ باقی پورا پاکستان کوشش کر رہا ہے۔
میں اپنے پنجابی بھائیوں سے گزارش کروں گا کہ جھوٹی خبروں اور نفرت انگیز پروپیگنڈے سے باز آئیں۔ جو 1971 میں بھی کیا گیا۔ بنگالی ہم سے جدا ہوئے، اس میں بھی قصور ہماری خاموشی کا تھا۔ ہم ایک بڑی قوت ہیں۔ اگر ہم ایک بار حق کے لیے نکل کھڑے ہوں تو بلوچ، سندھی اور پختون بھائیوں میں پیدا ہونے والی بہت سی غلط فہمیاں اور دوریاں کم ہو سکتی ہیں۔
اگر پنجابی اسی طرح جھوٹی خبروں کی بنیاد پر دوسری قوموں کو بدنام کرتے رہے تو جان لیں، اللہ نہ کرے کہ کبھی ملک ٹوٹ بھی جائے، پھر بھی ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ ہی رہنا ہے۔ جس طرح ہم بھارت سے الگ ہوئے، لیکن آج بھی پڑوسی ہیں، اسی طرح ہمیں نفرت کے بجائے باہمی احترام اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔
خدارا حقیقت کو سمجھیں۔ ہم مسلمان ہیں، ہمیں حق بات کہنے سے ڈرنا نہیں چاہیے۔
2026-07-29 14:25:14
0
To see more videos from user @bilatiger07, please go to the Tikwm
homepage.