@tanharooh2: سب سے ہولناک موت وہ ہوتی ہے۔" جو جسم کے مرنے سے پہلے انسان کے اندر واقع ہو جاتی ہے۔ جب آپ کا اپنا ہی ذہن آپ کا سب سے بڑا دشمن بن جائے تو جائے پناہ کہیں نہیں ملتی۔ میں روز اپنے ہی خیالات کی سولی پر چڑھتی ہوں روز اپنے ہی اندر اٹھنے والے طوفانوں سے لڑتی ہوں اور ہر رات بار کر سو جاتی ہوں۔ لوگوں کو لگتا ہے میں خاموش ہوں لیکن میرے اندر ایک چیخ ہے۔ جو مسلسل گونج رہی ہے۔ یہ بیماری کوئی جسمانی زخم نہیں یہ روح کا وہ ناسور ہے جو مسلسل سوچنے ہر بات کو دل پر لینے اور خود کو بے بس پانے سے پیدا ہوا ہے۔ میں نے اپنے ہاتھوں اپنے ہنستے کھیلتے وجود کو ایک زندہ لاش بنا دیا ہے۔ اب تو آئینہ دیکھتے ہوئے بھی خود سے وحشت ہوتی ہے ایک شدید قسم کی نفرت محسوس ہوتی ہے۔ کہ میں نے اپنے ساتھ یہ کیا کر ڈالا؟ کسی کی بے رخی ... کسی کی تلخی اور زمانے کے دکھ ایک طرف لیکن اپنے ہی ہاتھوں اپنی تباہی کا یہ دکھ سب سے جان لیوا ہے۔ میں اب خود کو مٹتے ہوئے دیکھ رہی ہوں اور سب سے بڑی اذیت یہ ہے۔ کہ میں خود کو بچانا بھی نہیں چاہتی#creatersearchingsight #zakhmirooh #tanharooh #