@puresoul661: کبھی تمہیں جانے دینے کی ہمت ہی نہیں تھی... دل ہر بار یہی دعا کرتا تھا کہ تم رک جاؤ، ایک بار پلٹ کر دیکھ لو، شاید سب کچھ پہلے جیسا ہو جائے۔ مگر پھر تمہارے وہ الفاظ... وہ چند جملے، جنہیں شاید تم نے غصے میں کہا تھا، انہوں نے میری برسوں کی محبت، امید اور انتظار کو خاموشی سے دفن کر دیا۔ اب نہ کوئی شکوہ باقی ہے، نہ کوئی گلہ... بس ایک درد ہے جو ہر سانس کے ساتھ جیتا ہے۔ عجیب بات ہے، انسان کسی کے دور چلے جانے سے اتنا نہیں ٹوٹتا، جتنا اس کے بدل جانے سے ٹوٹ جاتا ہے۔ تمہیں کھونے کا دکھ آج بھی ہے، مگر تمہیں دوبارہ پانے کی خواہش اب مر چکی ہے۔ کیونکہ محبت عزت مانگتی ہے، اور جہاں الفاظ دل کو زخمی کر دیں، وہاں محبت بھی آہستہ آہستہ دم توڑ دیتی ہے۔