@mustaqeem.shah.bacha: صوابی: ہمالیہ گروپ آف سکولز اینڈ کالجز سسٹم کے زیرِ اہتمام جاری سالانہ ضلعی مقابلۂ تقریر میں شریک ایک والدہ نے اپنی تین بیٹیوں کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے اس منفرد تعلیمی اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سکندر حیات خان کی قیادت میں اپنی مدد آپ کے تحت منعقد ہونے والا یہ مقابلہ بچوں کے لیے ایک بہترین تخلیقی اور تعلیمی سرگرمی ہے، جہاں طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ ایسے پلیٹ فارم سے بچوں میں خوداعتمادی، فنِ خطابت، قائدانہ صلاحیتیں اور مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے، جبکہ ان کے پوشیدہ ٹیلنٹ کو بھی سامنے آنے کا موقع ملتا ہے۔ والدہ نے مزید کہا کہ ہمالیہ گروپ آف سکولز اینڈ کالجز سسٹم کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے، جس نے ضلع صوابی میں تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو ایک نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر سکندر حیات خان مستقبل میں بھی طلبہ و طالبات کی شخصیت سازی اور صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایسے مثبت اقدامات جاری رکھیں گے۔