@meshi50703: کبھی کبھی خاموشی انسان کی سب سے بڑی پناہ بن جاتی ہے۔ جب الفاظ بے معنی لگنے لگیں اور شکایتیں سننے والا کوئی نہ ہو، تب انسان خود سے باتیں کرنے لگتا ہے۔ خاموش رہ کر اپنی حقیقت، اپنی حیثیت اور اپنی کمزوریوں کا احساس ہوتا ہے، اور یہی احساس انسان کو غرور سے بچا کر عاجزی سکھاتا ہے۔ ہر محفل میں بولنا ضروری نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی وہ سبق دے جاتی ہے جو ہزاروں لفظ بھی نہیں دے سکتے۔ اپنی اوقات جان لینے والا انسان دوسروں سے توقعات کم اور خود سے امیدیں رکھتا ہے، اور یہی رویہ اسے اندر سے مضبوط بنا دیتا ہے۔ #آخری_الفاظ #foryou #viral #fyp #urdupoetry