@sonofbajaur1: پشاور کے نامور پشتو گلوکاروں کے وفد کی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر سید راحت اللہ کے دفتر آمد آج وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر برائے قبائلی امور، سید راحت اللہ کے دفتر اسلام آباد میں پشاور سے آئے ہوئے نامور پشتو گلوکاروں کے ایک معزز وفد سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران پشتون ثقافت، موسیقی، نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں، فنکاروں کو درپیش مسائل اور نوجوان ٹیلنٹ کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید راحت اللہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ پشتون ثقافت، زبان اور موسیقی ہماری پہچان اور قیمتی ورثہ ہیں، جن کے تحفظ اور فروغ کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں-#foryou #iran🇮🇷