@muzo580: تم نے مجھے خود سے محبت کیوں ہونے دی؟؟ جب تمہارے دل میں میرے لیے محبت کا ایک ذرہ بھی نہ تھا۔۔ تم نے میرے ہاتھ اس طرح کیوں تھامے۔۔۔؟ جیسے کبھی چھوڑنے کا ارادہ ہی نہ ہو میں نے تمہاری ہر مسکراہٹ کو اپنی خوشی سمجھا ہر بات کو اپنا نصیب جانا، اور ہر وعدے کو ہمیشہ کی حقیقت مان لیا۔ مگر تمہارے لیے شاید۔۔! یہ سب چند لمحوں کی دل لگی تھی میں نے تمہیں دعا کی طرح مانگا اپنی ہر عبادت میں تمہارا نام رکھا اپنے ہر خواب میں تمہاری تصویر بسائی اور تم نے مجھے ایک ایسے قصے کی طرح چھوڑ دیا جسے وقت کے ساتھ بھلا دیا جاتا ہے۔۔ تم نے میرے آنسو کیوں پہنچے تھے۔۔؟ جب ایک دن انہی آنسوؤں کی وجہ بھی تم ہی بننا تھا تم نے مجھے سہارا کیوں دیا۔۔۔؟ جب منزل سے پہلے میرا ہاتھ چھوڑ دینا تھا میں نے اپنی خوشیاں تمہارے نام کر دیں اپنی ہنسی تم پر قربان کردی۔ اپنی نیندیں اپنا سکون، اپنی دعائیں، سب کچھ تمہیں دے دیں بدلے میں مجھے صرف خاموشی ملی، ایسی خاموشی جو آج بھی میرے لیے دل میں شور مچاتی ہے کاش تم پہلے دن ہی کہہ دیتے کہ یہ راستہ میرے لیے نہیں کاش میری امیدوں کو جنم نہ دیتے کاش میری محبت کو اپنی قربت کا دھوکہ نہ دیتے شاید پھر میرا دل آج بھی سلامت ہوتا آج بھی یہی سوال دل سے گونجتا ہے قصور میرا تھا۔ کہ میں نے بے حد چاہا..؟ یا تمہارا تھا۔ کہ تم نے یہ چاہنے دیا۔۔۔؟ اگر محبت نہیں تھی، تو اتنی اپنائیت کیوں تھی اگر ساتھ نہیں نبھانا تھا، تو خواب کیوں سجائے تھے اب تم اپنی دنیا میں خوش ہو۔۔۔ اور میں ان انہی یادوں کے ملبے میں کھڑی ہوں جہاں ہر سانس تمہارا نام لیتی ہے۔۔ یہ دل اب بھی تمہارا ہے، یہ زخم بھی تمہارے ہیں یہ آنسو بھی تمہارے ہیں۔ خاموشی بھی ہمیشہ تمہارے نام رہے گی۔۔ #underpoetry #dontunderreviewmyvideo #creatorsearchinsights #fyyyyyyyyyyyyyyyyyyy #fppppppppppppppppppp