@usama_426: : فکرِ مستقبل نے فاصلے بڑھا دیے ورنہ ہم سب بہن بھائی ساتھ تھے، ابھی کل کی ہی بات ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کے روزمرہ کے جھنجھٹ اور ذمہ داریوں نے انسان کو اس قدر مصروف کر دیا ہے کہ بچپن کے وہ ہنستے مسکراتے دن کہیں پیچھے چھوٹ گئے۔ وہ دن بھی کیا دن تھے جب چھوٹی چھوٹی باتوں پر کھلکھلانا اور ایک ساتھ مل کر خواب دیکھنا ہی کل کائنات تھا، مگر آج روٹی اور مستقبل کی دوڑ نے سب کو الگ الگ راہوں پر گامزن کر دیا ہے۔ کاش وہ بےفکری کا زمانہ ایک بار پھر لوٹ آئے