@ag.awami.news: مورخہ: 29 جولائی 2026 | کراچی قاتل لیاری ندی نے دو معصوم بچوں کی زندگیاں نگل لیں آج شام تقریباً 5 بجے سہراب گوٹھ کی لیاری ندی میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا۔ ایک معصوم بچہ ندی میں گر گیا، تو اسے بچانے کے لیے دوسرے بچے نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر فوراً ندی میں چھلانگ لگا دی۔ مگر افسوس کہ دونوں بچے تیز بہاؤ کی نذر ہو گئے۔ اب تک ایک بچے کی لاش نکال لی گئی ہے، جبکہ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ یہ المناک واقعہ ہر انسان کی آنکھیں نم اور دل غمزدہ کر دینے کے لیے کافی ہے۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں بلکہ متعلقہ اداروں کی مسلسل غفلت کا نتیجہ ہے۔ اگر لیاری ندی کے اطراف مناسب حفاظتی اقدامات، باڑ اور نگرانی کا مؤثر نظام موجود ہوتا تو شاید آج دو معصوم زندگیاں محفوظ ہوتیں۔ حکومتِ سندھ، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ لیاری ندی کے کناروں پر فوری حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ کوئی خاندان اس طرح کے ناقابلِ برداشت غم سے دوچار نہ ہو۔ #karachi #UC1 #SohrabGoth #agawaminews