@private.health.employees: راولاکوٹ اپڈیٹ 28 جولائی، رات 11:45 راولاکوٹ میں فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دستیاب اطلاعات کے مطابق، 28 جولائی رات 11:45 تک 12 سویلینز کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ 27 جولائی کے واقعات میں 22 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب میرپور میں فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ مزید 4 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی تاحال آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس طرح راولاکوٹ میں دو روز کے دوران 34 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مزید برآں، 9 جون سے 28 جولائی تک 81 سویلینز کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ حقیقی اعداد و شمار ابھی مکمل طور پر سامنے نہیں آئے، اس لیے مزید نقصانات کے خدشات بھی موجود ہیں۔ کشمیریوں کا خون آخر اتنا سستا کیوں؟ ہر انسانی جان قیمتی ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تمام واقعات کی شفاف، غیرجانبدارانہ تحقیقات کے ذریعے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ #RightsMovementAJK #followers #life_Kashmir #United_nation #ajk