@1ghulam_nabi: لحمدللہ، کوئٹہ سے واپسی کے بعد کراچی میں اپنے بڑے بھائی، زم زم پیالہ کے اونر، سے ان کے دفتر میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ اس موقع پر سندھ کی سطح پر زم زم پیالہ کو ملنے والے اعزاز پر اپنے بھائی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ کچھ وقت ایک ساتھ بیٹھ کر حال احوال، ہنسی مذاق، محبت، ادب اور احترام کے ساتھ گزارا۔ یقیناً اپنے بڑوں کی صحبت کے یہ مختصر مگر قیمتی لمحات زندگی کی انمول یادوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے بڑوں کو صحت، عافیت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، ان کا سایۂ شفقت ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے، اور ہمیں ان کی قدر کرنے، ان کا ادب و احترام بجا لانے اور محبت و اخلاص کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ بڑوں کی شفقت بے قیمت نعمت ہے، اور چھوٹوں کا اپنے بڑوں کا ادب کرنا بہترین اخلاق اور عظیم سرمایہ ہے