@mustaqeem.shah.bacha: تھانہ یارحسین کی کھلی کچہری میں آیاز شغیب خان کا اظہارِ خیال تھانہ یارحسین میں ڈی ایس پی فضل شیر خان کی زیرِ صدارت منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے آیاز شغیب خان نے امن و امان کی صورتحال پر اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او ایک فرض شناس افسر ہیں، تاہم انہیں یہ فکر لاحق ہے کہ اگر مستقبل میں یہ نظام برقرار نہ رہا تو علاقے میں حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے افراد کے بچوں کے مستقبل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر ان کی مناسب رہنمائی اور دیکھ بھال نہ کی گئی تو وہ انتقام یا جرائم کی راہ اختیار کر سکتے ہیں، جس سے معاشرے میں مزید خونریزی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے صرف پولیس ہی نہیں بلکہ معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔ 🎥 مکمل بیان ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔