@ghurizibala.kohat: #💥 گاؤں ہرناتو دھماکہ: تازہ ترین اپڈیٹ 💥 تحصیل لاچی ( یوسی درملک )/ ذرائع کے مطابق گاؤں ہرناتو کے ایک مقامی رہائشی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا، جس نے بتایا کہ دھماکے کی زد میں مسجد کا ایک کمرہ آ گیا ہے، جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ 📌تاحال دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی کہ یہ کس قسم کا دھماکہ تھا۔ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ 📌مسجد کے مین حال میں کریک پڑ گئی ہے۔ 📌 دھماکہ نماز مغرب کے بعد ہوا ہے۔ 📌اہلیان گاؤں ہرناتو نے دھماکہ کے بعد نماز عشاء بھی مسجد میں باجماعت پڑھی۔