@aila_563: دوسری بار مل جانے سے چیزیں واپس آ جاتی ہیں ،مگر احساس نہیں۔ پہلی بار جو خوشی ملی تھی. وہ دوبارہ کبھی نہیں ملتی۔ دوسری بار اگر وہ بھی واپس آ جائے تو بھی پہلی ملاقات جیسا دل نہیں دھڑکتا۔ کیونکہ اس کے بعد انسان صرف ملتا نہیں بلکہ اس کی کمی، اس کا دھیان، اس کے انتظار، اس کی خاموشی، اس کی یاد، اس کی عادت، اس کی قدر سب کچھ جھیل چکا ہوتا ہے۔ پھر دوسری بار ملنے پر دل خوش کم ہوتا ہے اور ڈر زیادہ محسوس کرتا ہے کہ کہیں اس کے بعد پھر سے اس کی کمی نہ رہ جائے۔ شاید اسی لیے کہتے ہیں ہر چیز پہلی بار دل میں اترتی ہے، دوسری بار صرف ہاتھ میں آتی ہے۔ اور سچ تو یہ ہے کچھ لوگ اس کے ساتھ نہیں، اس کے بعد ہمیشہ کے لیے رہ جاتے ہیں اپنی یادوں کی صورت، اپنی کمی کی صورت، اپنے دھیان کی صورت، اور ایک ایسے احساس کی صورت جو دوبارہ کبھی کسی کے آنے سے بھی واپس نہیں آتا۔ #cupcuteditvideo #cupcut_edit #cupcut #fyp #cupvidio