@mnasohailsultan_adv: حلقہ پی کے 09، حجرہ محمد شیر خان میں 5 اگست پشاور میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے عظیم الشان جلسے اور اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ایک بھرپور کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جو کارکنوں اور عوام کی غیرمعمولی شرکت کے باعث بعد ازاں ایک بڑے عوامی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ اس موقع پر ایم۔این۔اے۔سہیل سلطان ایڈوکیٹ اور ایم پی اے سلطان روم خان دادا نے خصوصی شرکت کی۔ دونوں رہنماؤں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کا پشاور جلسہ عوامی امنگوں کا بھرپور اظہار ثابت ہوگا، لہٰذا کارکن بھرپور تیاری کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلسے میں شرکت کے لیے متحرک کریں۔ ایم این۔اے سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ہر مشکل وقت میں اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ثابت قدم رہے ہیں اور آئندہ بھی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 09 کے عوام ہمیشہ پارٹی کے ہر پروگرام میں بھرپور کردار ادا کرتے آئے ہیں اور 5 اگست کو بھی ایک تاریخی شرکت یقینی بنائیں گے۔ ایم پی اے سلطان روم خان دادا نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی طاقت ہی پاکستان تحریک انصاف کا اصل سرمایہ ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور پرامن انداز میں پارٹی کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور 5 اگست کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ جلسے کے اختتام پر کارکنوں نے 5 اگست کے پشاور جلسے میں بھرپور شرکت اور اسے کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ "پاکستان تحریک انصاف زندہ باد" اور "عمران خان زندہ باد" کے نعروں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔