@itx__muji: آج ماہی چوک، موضع گوٹھ محمود اور آس پاس کے تمام علاقوں کے عوام ایک آواز بن کر یہاں کھڑے ہیں۔ ہمارا واضح مؤقف ہے کہ ہمیں اپنے علاقے میں ایتھانول فیکٹری ہرگز منظور نہیں۔ یہ ہماری زمین ہے، یہ ہمارے بچوں کا مستقبل ہے، اور یہ ہمارے بزرگوں کی امانت ہے۔ ہم اپنے علاقے میں ایتھانول فیکٹری نہیں بننے دیں گے۔ ہمارا احتجاج پُرامن ہے، لیکن ہمارا عزم مضبوط ہے۔ ہم اپنے حق اور اپنے مستقبل کے لیے آخری حد تک ڈٹے رہیں گے۔ گوٹھ محمود کی عوام متحد ہے، ماہی چوک کی عوام متحد ہے، اور ہم اپنے علاقے کے حق کے لیے آئینی اور پُرامن طریقے سے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ ہمارے بچوں، ہمارے ماحول اور ہمارے مستقبل کا تحفظ کیا جائے، اور اس آبادی والے علاقے میں ایتھانول فیکٹری نہ لگائی جائے۔