@usmantypist73: دوستی صرف ایک لفظ نہیں، بلکہ زندگی کی وہ خوبصورت یاد ہے جو وقت گزرنے کے باوجود دل کے کسی کونے میں ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ زندگی کی سب سے قیمتی دولت بن جاتا ہے۔ وہی کلاس روم، وہی بینچ، وہی ہنسی مذاق، وہی چھوٹی چھوٹی شرارتیں، اور وہی بےفکری کے دن آج بھی یاد آتے ہیں تو دل مسکرا بھی دیتا ہے اور آنکھیں نم بھی ہو جاتی ہیں۔ ہاں بھائی، میں وہی ہوں جو تیری کرسی پر اپنا Bag رکھ دیتا تھا تاکہ کوئی اور وہاں نہ بیٹھے۔ یہ صرف ایک بیگ نہیں ہوتا تھا، بلکہ ہماری دوستی کی ایک خاموش نشانی ہوتی تھی۔ اس میں نہ کوئی مطلب ہوتا تھا، نہ کوئی غرض، صرف یہ احساس ہوتا تھا کہ میرا دوست آئے گا تو اس کی جگہ محفوظ ہونی چاہیے۔ اس وقت نہ کسی کو اپنی انا عزیز تھی، نہ کسی کو فائدے نقصان کی فکر تھی۔ بس ایک دوسرے کی خوشی ہی اپنی خوشی لگتی تھی۔ وقت گزرتا گیا، زندگی نے سب کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف روانہ کر دیا۔ کسی کو روزگار نے مصروف کر دیا، کسی کو ذمہ داریوں نے، اور کسی کو بدلتے ہوئے حالات نے۔ لیکن سچ تو یہ ہے کہ اصل دوست وہی ہوتا ہے جو وقت کی دھول میں بھی اپنی دوستی کو ماند نہیں پڑنے دیتا۔ فاصلے اگرچہ بڑھ جاتے ہیں، مگر دلوں کے رشتے کمزور نہیں ہونے چاہئیں۔ کبھی کبھی انسان پرانی تصویریں دیکھتا ہے، پرانے میسج پڑھتا ہے یا کسی پرانی جگہ سے گزرتا ہے تو اچانک وہ سب لمحے آنکھوں کے سامنے آ جاتے ہیں۔ یاد آتا ہے کہ کیسے ایک دوسرے کے لیے لڑ جاتے تھے، ایک دوسرے کی غیر موجودگی میں بھی اس کا خیال رکھتے تھے، اور کیسے ایک دوسرے کی چھوٹی سی خوشی پر دل سے خوش ہوتے تھے۔ وہ دن واقعی انمول تھے۔ افسوس تب ہوتا ہے جب وہی دوست، جس کے لیے ہم نے بے شمار لمحے سنبھال کر رکھے تھے، وقت کے ساتھ اتنا دور ہو جائے کہ پہچان بھی باقی نہ رہے۔ نہ کوئی حال پوچھنے والا، نہ کوئی بے تکلفی، نہ وہ ہنسی، نہ وہ پرانی باتیں۔ تب احساس ہوتا ہے کہ فاصلے صرف میلوں کے نہیں ہوتے، کبھی کبھی دلوں کے درمیان بھی آ جاتے ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود، سچی دوستی نفرت نہیں سکھاتی۔ اگر آج بھی میرا کوئی دوست مجھے یاد کرے، ایک آواز دے، یا ایک پیغام بھیج دے، تو شاید میں ویسے ہی مسکرا دوں جیسے پہلے مسکراتا تھا۔ کیونکہ دوستی حساب نہیں مانگتی، صرف خلوص مانگتی ہے۔ اگر تم واقعی میرے دوست تھے، تو جان لو کہ میں آج بھی تمہیں برا نہیں کہتا۔ بس کبھی کبھی دل یہ ضرور سوچتا ہے کہ کیا واقعی وقت اتنا بدل گیا ہے کہ وہ دوست بھی بھول گئے جو کبھی ایک دوسرے کے لیے اپنی جگہ محفوظ رکھتے تھے؟ اگر تمہیں یہ الفاظ پڑھ کر ہماری پرانی یادیں یاد آ جائیں تو ایک بار ضرور رابطہ کرنا، کیونکہ کچھ رشتے ایسے ہوتے ہیں جنہیں دوبارہ زندہ کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ دونوں طرف خلوص باقی ہو۔ اللہ تعالیٰ ہر اس دوستی کو ہمیشہ سلامت رکھے جس کی بنیاد محبت، عزت، اعتماد اور اخلاص پر ہو۔ اور اگر کبھی زندگی کی مصروفیات نے دوستوں کو ایک دوسرے سے دور کر دیا ہو تو اللہ دوبارہ ان کے دلوں میں وہی محبت پیدا فرما دے۔ آمین۔#usmantypist73 #foryoupagе