@liaqatmehsood: پریس ریلیز 30 جولائی 2026ء بلدیہ ٹاؤن نمبر 3 کے میں دو ڈمپروں کے درمیان ٹریفک حادثہ پیش آیا اطلاع ملتے ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود اور چیئرمین حاجی سید حلیم خان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ حاجی لیاقت محسود کی نگرانی میں دونوں ڈمپروں کو فوری طور پر سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کی گئی، جس کے باعث شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی لیاقت محسود نے متعلقہ ڈرائیوروں کو احتیاط سے گاڑی چلانے اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ جاری کردہ: ترجمان آل ڈمپرٹرک ٹرانسپورٹ اونرزایسوسی ایشن ( پاکستان ) #alldumpertruckownerassosiation #capcut #liaquatsquad #tictok #fyp