@kp_police0: *خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت 10 پولیس جوان جامِ شہادت نوش کر گئے، نمازِ جنازہ پولیس لائن ہنگو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا* ہنگو: تفصیلات کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے پہلے کوارڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا، جس کے بعد چیک پوسٹ کا محاصرہ کر لیا۔ چیک پوسٹ پر موجود پولیس جوانوں نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا اور آخری دم تک اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ اطلاعات ملنے پر ڈی ایس پی سٹی شہید دیار خان کی قیادت میں ایلیٹ فورس، آر آر ایف اور البرق فورس کے جوان فوری طور پر کمک کے لیے روانہ ہوئے۔ تاہم خزینہ بانڈہ پل کے قریب دہشتگردوں نے پہلے سے گھات لگا رکھی تھی اور پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس اچانک حملے کے باوجود پولیس جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا عظیم نذرانہ پیش کیا۔ اس بزدلانہ حملے میں ڈی ایس پی سٹی دیار خان سمیت مجموعی طور پر 10 پولیس جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی میں 12 سے 15 دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے جنہیں ان کے ساتھی علاقہ زرگیری کی جانب لے گئے۔ شہداء کی نمازِ جنازہ پولیس لائن ہنگو میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو شوکت عباس، ڈپٹی کمشنر بصیر علی رحمان سمیت پولیس کے سینئر افسران، جوانوں اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے جسدِ خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور ان کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد تمام شہداء کے جسدِ خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ ہنگو پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، اور فتنہ الخوارج سمیت امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

kp_police0
kp_police0
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 30 July 2026 04:56:40 GMT
1979
143
15
6

Music

Download

Comments

nabigulbangash6
NABI GUL BANGASH :
اللّٰه مغفرت کرے
2026-07-30 11:23:17
0
jangeerjani53
🔥🤟جہانگیر جانی 🤟🔥 :
Hy 🥹
2026-07-30 05:04:35
0
user2811558803
Aman Ullah :
2026-07-30 05:25:39
0
nabigulbangash6
NABI GUL BANGASH :
🤲🤲🤲🤲
2026-07-30 11:23:09
0
saleem90908
Saleem khan111 :
🥲🥲🥲🥲🤲😭👈🤲👈
2026-07-30 10:54:41
0
taimur.yousaf
Taimur Yousaf :
😭😭😭
2026-07-30 09:24:26
0
noorullahkhanmohand
NOOR ULLAH KHAN 👑👑 :
😭😭😭
2026-07-30 07:55:57
0
shahidi.khan82
Shahidi Khan :
😭😭😭
2026-07-30 06:54:05
0
abid.khan2348
abid khan :
🦁🤲🤲🤲😭😭😭🦁🇵🇰
2026-07-30 06:27:18
0
naseer.khan9192
Naseer Khan :
😭😭😭
2026-07-30 05:52:56
0
asadullahbarki2
😏asadjani😏🇵🇰🛫🇸🇦 :
😭😭😭
2026-07-30 05:35:16
0
arif.orakzai03
Arif orakzai :
🥰🥰🥰
2026-07-30 05:09:14
0
afnan.qureshi727
Afnan Qureshi :
🥰🥰🥰
2026-07-30 04:58:15
0
amir.jani9202
Amir jani :
🤲🤲🤲
2026-07-30 13:52:02
0
To see more videos from user @kp_police0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About