@dreamhussainihmsafar313: میرا پہلا بھی خواب یہی ہے اور آخری بھی… ❤️🥹 میری دعا صرف اتنی ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسا حسینی ہمسفر عطا فرمائے جو وفاداری کو محبت کا اصل حسن سمجھے، جو ہر خوشی اور ہر آزمائش میں میرا ہاتھ مضبوطی سے تھامے رکھے، جو کبھی میرے دکھوں میں میرا ساتھ نہ چھوڑے، جو میرا مخلص، باکردار، باحیا اور سچا ساتھی ہو۔ ایسا انسان جس کے دل میں میرے سوا کسی اور کی محبت کی جگہ نہ ہو، جو اپنی نگاہوں اور اپنے کردار کی حفاظت کرے اور اپنی زندگی کی سب سے قیمتی امانت اپنی شریکِ حیات کو سمجھے۔ یا اللہ! مجھے ایسی پاکیزہ اور حلال محبت نصیب فرما جو ہمیں تیری رضا، تیرے محبوب حضرت محمد ﷺ، حضرت علیؑ، حضرت فاطمہ زہراؑ اور اہلِ بیتؑ کی محبت کے مزید قریب کر دے۔ ہماری زندگی کو ایمان، وفا، عزت اور سکون سے بھر دے، اور ایک دن ہمیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے کربلا کی حاضری نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین… ثم آمین۔ 🤲❤️ #حسینی_ہمسفر #یاحسینؑ #اہل_بیتؑ #کربلا #حلال_محبت