@hafizzareengull: " دلخراش سانحہ باجوڑ 2023 " آئیں مل کر شہدائے باجوڑ کو خراجِ عقیدت پیش کریں ۔ 30 جولائی 2023 پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک المناک دن تھا، جب باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے عوام اجتماع کے دوران ہونے والے سفاکانہ دھماکے میں 100 کے قریب قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی کارکنان افراد زخمی ہوئے۔ یہ سانحہ متاثرہ خاندانوں، جمعیت علماء اسلام کے کارکنان اور ملک بھر کے لوگوں کے لیے گہرے دکھ کا باعث بنا۔ جس کا اثر آج بھی محسوس کیا جارہا ہے۔ آج 30 جولائی کو شہدائے باجوڑ کی یاد میں جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا سیل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ٹوئٹر) پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مہم چلائی جائے گی۔ جمعیت علماء اسلام کے تمام قائدین اور رہنماؤں سے گزارش ہیکہ اس حوالے سے اپنے تاثرات اور جذبات پر مبنی ویڈیو پیغام ریکارڈ کرواکر مقامی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے ساتھیوں کو بروقت بھیج دیں۔ تاکہ انہیں سوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ بنایا جاسکے اور اگر ایڈیٹرز احباب مل کر فاٹا کے شھدا پر مبنی مختصر ڈاکومنٹریز بنا سکیں تو ہم ممنون ومشکور کوں گے تمام کارکنان، ذمہ داران اور ٹیم جےیوآئی کے اراکین سے گزارش ہے کہ اس سوشل میڈیا مہم میں ذمہ دارانہ انداز میں شریک ہوں، شہداء ، زخمیوں کارکنان اور متاثرہ خاندانوں کی آواز بنیں اور ان سے اظہارِ یکجہتی کریں ۔ شہدائے باجوڑ کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ ان کی قربانیاں رنگ لائیں گے اور یہ گوشہ کبھی تو امن کا گہوارہ بنے گا ۔ ان شاءاللہ العزیز ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جو اب بھی زخمی ہیں ان کے زخم مندمل فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے اور پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائے۔ آمین یارب العالمین