@mediacellppp: سندھ صرف دعوے نہیں، عملی کاموں سے مثال قائم کر رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی مفت امراضِ قلب کے علاج کی سہولت سندھ میں دستیاب ہے، جبکہ جگر، کارنیا، کینسر، بون میرو، گردے، پھیپھڑوں سمیت متعدد بیماریوں کا علاج اور پیوندکاری بھی مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ سائبر نائف کی تین مشینوں کے ساتھ سندھ دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں یہ جدید کینسر کا علاج مفت دستیاب ہے۔ صرف گرین بس نہیں! سندھ نے پیپلز بس سروس، پنک بس سروس، عبدالستار ایدھی اورنج لائن بی آر ٹی کے ساتھ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس بھی متعارف کروائی۔ سندھ دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے پر کام کر رہا ہے، جہاں گھر بنانے کے ساتھ ساتھ اثاثوں کی ملکیت کی منتقلی بھی کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب تک 10 لاکھ گھر مکمل کیے جا چکے ہیں۔ یہ ہے عوامی خدمت کا وہ ماڈل جو وعدوں سے نہیں، کارکردگی سے پہچانا جاتا ہے۔