@waseemhussain603: #سائیں ایک چوڑیاں بیچنے والی کو مجھ سے پیار ہوگیا اُسکی کیا کمال محبت تھی وہ جہاں بھی جاتی وہاں کی مشہور چیز میرے لیے تحفے میں لاتی تھی وہ میری خاطر میرے شہر میں چار سال تک رہی روزانہ میری منتیں کرتی اور روتی رہتی تھی "کہتی ہوتی تھی کہ میرے نال شادی کر لے" میرے لگاتار انکار پر وہ واپس اپنے آبائی گاؤں جھنگ چلی گئی کچھ عرصے بعد میں اپنے دوستوں کے ساتھ باہو سلطان کے مزار پر گیا میں اُدھر مزار کے باہر کھڑا تھا کہ پیچھے سے کسی نے میرا بازو پکڑا دیکھا تو وہی چوڑیاں بیچنے والی تھی خوشی کے مارے وہ کہنے لگی کہ میری دعا رنگ لے آئی "تیرا دیدار ہوگیا، ساڈی عید ہوگئ" میں جب بھی دربار پر آتی تھی،تجھے مانگتی تھی اب تیرے لیے بیٹھی ہوں شادی نہیں کی پھر اُس کی آنکھوں میں آنسوں آگئے کہنے لگی بھیک منگنا،چوڑیاں بیچنا میرا قصور تو نہیں ہے نا یہ تو میری قسمت کا، میرے نصیب کا قصور ہے تو سزا مجھے کیوں مل رہی ہے؟ وہ سب کے سامنے میرے گلے لگ کے رونے لگی کہنے لگی کہ ایک دفعہ میرے ساتھ میرے گھر چلو میرے پاؤں پکڑ لیے سب لوگ دیکھ رہے تھے میری بہت بے عزتی ہوئی لوگوں کا مجمع لگ گیا دوستوں نے بولا کہ چلو ایک دفعہ ہو آتے ہیں میں نے ہاں کر دی تو وہ بھاگ کر گاڑی میں بیٹھ گئی اُس کا گھر پچاس کلومیٹر دور تھا سارے راستے وہ بہت خوش تھی ہم اُس کے گاؤں پہنچ گئے وہاں سب گھر کچے تھے لیکن صفائی پکے گھروں سے بھی زیادہ تھی سب لوگ مجھے عجیب نظروں سے دیکھ رہے تھے ہم اُن کے گھر پہنچے تو اُس کی سب سہیلیاں جمع ہوگئیں پھر اُس نے ہمارے لیے کیا مزے کا کھانا بنایا اُس کے گھر والوں نے مجھے بتایا کہ یہ لڑکی تو سارا وقت تمہارے نام کی تسبیح کرتی رہتی ہے اور پھر جب ہم واپس آنے لگے تو اس کی آنکھوں سے آنسوں نہیں رُک رہے تھے میرے ہاتھ چوم کر کہنے لگی کہ تیرا قصور نہیں ہے میری قسمت کا قصور ہے جو میں چوڑیاں بیچنے والی کے گھر میں پیدا ہوئی بڑی مشکل سے ہم سب نے اسے چپ کرایا اور پھر ہم واپسی کے لیے نکل آئے میں کار کے شیشے میں سے دیکھ رہا تھا کہ وہ تب تک دیکھتی رہی جب تک ہماری گاڑی اُسکی نظروں سے دور نہیں ہوئی وہ ہماری آخری ملاقات تھی پھر ایک دن میرا اُس سے ملنے کو دل کیا تو میں اُس کے گاؤں چلا گیا اُس کے گھر والوں نے بتایا کہ تمہارے جانے کے بعد وہ بہت بیمار رہنے لگی تھی کھانا پینا،ہنسنا سب چھوڑ گئی تھی اور ایک دن اس کی موت ہوگئی مجھے اُس سے محبت تو نہیں تھی پر میں آج بھی اُسے روز یاد کرتا ہوں اور ہر سال عید کے دن اُسکی قبر پر جاتا ہوں تیرے بعد نظر نہیں آتی مجھے کوئی منزل کسی اور کا ہونا میرے بس کی بات نہیں. 🫂
ہم انسانوں کی بھی کیا عجیب سوچ ہے کسی کو خون کی ضرورت ہو تو وہ خون لینے والے کی نہ ہی ذات اور نہ ہی قوم دیکھتے ہیں اور رشتوں کو جوڑنے کا وقت آتا ہے تو قومیں یاد آجاتی ہیں😳😳😳
2026-07-31 11:19:19
108
Nature Lover :
میں ہوتا تو ساری دنیا کو ایک طرف رکھ کر صرف اس کی محبت کا لاج رکھنے کے لئے اس کو اپنا لیتا۔
2026-07-31 03:51:51
229
Haya Noor :
mohabbat, mohabbat hoti hai koi khel tamasha nahi
2026-07-31 05:57:07
90
Ch Arshad h Ñagyal🇪🇦 :
ویسے بھی ہمارے معاشرے میں زندوں کی قدر کم اور مردوں کی زیادہ کی جاتی ۔اب آنسو بہانے اور پچھتاوے کا کوئی فائدہ نہیں
2026-07-30 19:21:08
115
ishaq marwat ishaq :
گر یہ سچ ھے تواپ نے ایک قیمتی ھیرا کھو دیا ھے
اب اپ کو زندگی میں کہیں ناکہیں ضرور اس کی یاد ستائے گی ... وہ محبت میں مخلص تھی
2026-07-31 02:27:19
55
شفیق بلوچ :
self created story but emotional 😭
2026-08-01 13:31:33
1
Waqas Buttar :
جب بھی یہ کہانی پڑھتا ہوں بہت دکھی ہو جاتا ہوں ساتھ میں یہ ساؤنڈ اور دکھی کرتا ھے۔
2026-07-30 18:32:20
51
tariqshah346 :
ab my NI prhta pehly prh li thi
2026-07-31 09:27:02
1
HAFIZ MUHAMMAD 62 :
مجھے ملے ایسا وفادار شخص میں اسے اپنے سر کا تاج بنا کر رکھوں
اور ویسے تم نے اس کے ساتھ اچھا نہیں کیا😢
2026-07-30 22:16:20
33
MUHAMMADÂbúBäkÅr🇵🇰🇴🇲 :
good story
2026-07-31 10:41:07
2
smaily :
kea Mila hm SB KO b rula k .? muhbt na to umr dekhti Hy na drja na mukam muhbt to Kisi KO b Kisi sy b Kisi b wkt me ho skti hy
2026-07-30 16:52:23
36
happy friends 🥳 :
o ho v said bhi apne bulkul acha nhi kia yar v said v said
2026-07-31 15:21:04
1
❣️💕🥰 آزاد خیال 🥰💕❣️۔ ۔۔۔✍️ :
کاش ایسی محبت ہمیں کسی ہوتی یا کسی کو ہم سے ہو جاتی۔۔۔۔
2026-07-30 17:56:09
39
New world Battery and Solar :
Acha likhty hain app
2026-07-31 07:03:33
1
Hafiz Mehtab Hussein :
good story
2026-07-31 03:27:06
1
shehzadi jatti 😇❤️ :
to kya tha ap ous sa shadi kr lyat jo dil sa pyra to kadr nahi krtya😳
2026-07-31 07:46:14
19
MOHSIN 786 110 :
مخلص عورت ملنا بہت بڑی نعمت ہوتی یے ، افسوس مخلص لوگوں کی قدر نہیں ہوتی
2026-07-31 06:16:08
12
REHANA SIAL :
😞😞😞😞 محبت تو وہ بیج ھوتا ھے جو من میں اگتا ھے اور اللہ ھی دل و من کا مالک ھوتا ھے جس کے دل میں جیسے چاھیے بیج لگا دے ۔۔ بس انسان کو خیال کرنا چاھیے 😞
2026-07-31 05:56:50
23
RANA.🇵🇰 :
ایسی محبت کہانیوں میں ہی ہوتی ہے جسے پڑھ کر کچھ صاف دل سچی محبت کر بیٹھتے ہیں اور پھر تکلیف میں باقی زندگی گزارتے ہیں
2026-07-31 17:51:26
8
NaBi Khan خاکسار :
افسانوی کہانی۔ اس کو ناول کہا جاتا ہے۔ بندے کو لگتا ہے کہ یہ اصلی کہانی ہے
2026-07-31 10:09:54
8
😘واجد چوھدری🍷 :
میرے پاس سے گزرے میرے حال تک نہ پوچھا
میں کیسے کہہ دوں کہ وہ دور جا کے روئے
2026-07-30 19:54:58
15
Roohullah :
دل اداس کر لیا آپ نے
2026-07-31 18:53:48
5
Majid Ali Khan :
شادی کر لینی چاہیے تھی
2026-07-31 10:23:57
19
Ghaffar Anwar :
is it real?
2026-07-31 06:34:31
6
پردیسی لوگ :
ہمیں بھی کبھی جھنگ والوں میں سے ایک کے ساتھ بہت بہت محبت ہوئی تھی لیکن چھوڑ دیا اس کو
2026-07-30 23:05:21
10
To see more videos from user @waseemhussain603, please go to the Tikwm
homepage.