@pakhtoonist: اب آئینے میں خود کو دیکھتا ہوں تو ایک چہرہ نظر آتا ہے مگر وہ پرانا "میں" کہیں دکھائی نہیں دیتا۔ وہ جو سب کو سنبھال لیتا تھا جو ہر حال میں مسکرا لیتا تھا جو دل ٹوٹنے کے بعد بھی محبت پر یقین رکھتا تھا۔ شاید میں بدل گیا ہوں... یا شاید زندگی نے مجھے بدل دیا ہے۔ اب نہ خود کو ثابت کرنے کی خواہش باقی ہے نہ کسی کو سمجھانے کی۔ جو کچھ تھا، وقت کے ساتھ خاموش ہو گیا۔ میں اب بھی چل رہا ہوں، مسکرا بھی لیتا ہوں مگر دل جانتا ہے کہ اندر بہت کچھ پہلے جیسا نہیں رہا۔ کچھ چیزیں واپس نہیں آتیں اور کچھ لوگ پہلے جیسے نہیں رہتے شاید میں بھی انہی میں سے ایک ہوں۔ کھو گیا ہوں کہیں اپنی ہی ذات کے درمیان لوگ آج بھی پہچان لیتے ہیں، مگر میں خود کو نہیں۔🌸🌷 #Pakhtoonist #pashtosong #urducaption #nature #vedio