@umairyousafzai58: جامعہ العلوم الاسلامیہ خیمہ تیمرگرہ میں ایک یادگار علمی و روحانی نشست آج جامعہ العلوم الاسلامیہ خیمہ تیمرگرہ میں ایک زبردست علمی، فکری اور روحانی مجلس منعقد ہوئی۔ صبح نمازِ فجر کے بعد اپنے برادرِ کبیر مولانا اسامہ صاحب کے ہمراہ جامعہ پہنچا تو خوشگوار اتفاق سے عبقری شخصیت، مفتی سلیمان صاحب سے ملاقات ہوئی۔ مفتی صاحب نے خوشخبری سنائی کہ آج جامع دارالعلوم شیرگڑھ کے ناظمِ اعلیٰ اور متخصص جامعہ مفتی امجد اقبال صاحب، نیز اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے مفتی جلال الدین صاحب بھی جامعہ میں موجود ہیں۔ کچھ دیر آرام کے بعد ان علماءِ کرام کی معیت میں ایک نہایت مفید علمی، فکری اور روحانی نشست منعقد ہوئی، جس میں مختلف دینی، علمی اور اصلاحی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اس بابرکت مجلس سے بہت کچھ سیکھنے اور اہلِ علم کی صحبت سے استفادہ کرنے کا موقع ملا اللہ تعالیٰ ہمارے اکابرین، اساتذۂ کرام اور علماءِ حق کا سایہ ہم پر تادیر قائم و دائم رکھے، ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور ہمیں ان کے علم، اخلاص اور عمل سے بھرپور استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین #Al_Madani