@asadmohmand804: آج میرے بیٹے احمد علی نے ضد کی کہ وہ حلیمہ خان سے ضرور ملے گا۔ شدید گرمی، بے پناہ رش اور طویل انتظار کے باوجود میں نے اپنے بیٹے کو کندھوں پر اٹھائے رکھا، کیونکہ اس کی خوشی میرے لیے سب سے بڑھ کر تھی۔ آخرکار اللہ کے فضل سے احمد علی کی حلیمہ خان سے ملاقات ہوگئی۔ انہوں نے میرے بیٹے سے محبت کا اظہار کیا، اسے پیار کیا، اور میرے بیٹے نے بھی محبت سے ان سے ملا۔ اس لمحے کی خوشی احمد علی کے چہرے پر صاف جھلک رہی تھی، اور ایک باپ کے لیے اپنے بچے کی مسکراہٹ سے بڑھ کر کوئی انعام نہیں۔ اللہ تعالیٰ میرے بیٹے احمد علی کو ہمیشہ خوش، سلامت اور کامیاب رکھے۔ آمین۔ ❤️🤲#FatherSon @ᴹᴿ [𝘾𝙧𝙞𝙢𝙞𝙣𝙖𝙡]࿐™, ★ .☠️ @Naseeb Khan @Ahmad ali.asad