@its_your_sonu8: ایک طرف تم سے ہزار گلے ہیں تمہاری بے رخی کے تمہاری خاموشیوں کے تمہارے بدلتے لہجوں کے اور اُن لمحوں کے زیادہ ضرورت تھی مگر تم کہیں بھی موجود نہیں تھے مگر عجیب بات یہ ہے کہ اتنی شکایتوں کے باوجود بھی یہ جب مجھے تمہاری سب سے دل تم سے محبت کرنا نہیں چھوڑتا اور دوسری طرف تم سے ایسی محبت ہے جو سمندر کی طرحبے کنار ہے جتنی گہری اتنی ہی خاموش اتنی ہی خطرناک تم وہ شخص ہو جس سے ناراض ہو کر بھی ہر دعا میں تمہارا نام آ جاتا ہے جسے بھلانے کی کوشش میں اور زیادہ یاد کیا جاتا ہے ایک طرف دل چیختا ہے کہ اب کچھ باقی نہیں اور دوسری طرف یہی دل تمہارے ایک پیغام ایک ملاقات ایک احساس پر پھر سے زندہ ہو جاتا ہے محبت شاید یہی ہوتی ہے انسان ٹوٹ بھی اسی سے رہا ہو اور سکون بھی اُسی کے پاس ڈھونڈ رہا ہو۔ تم سے شکایتیں بھی بے حساب ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ اس دنیا میں تم سے زیادہ عزیز بھی کوئی نہیں۔