@hafiztalhaqasoori93: جمعرات کی چھٹی کا دن تھا۔ میں اچانک مسجد میں داخل ہوا۔ مسجد میں خاموشی چھائی ہوئی تھی، نہ کوئی شور تھا، نہ کوئی ہجوم۔ میری نظر ایک ننھے سے طالبِ علم پر پڑی۔ وہ تنہا بیٹھا تھا، سامنے قرآنِ مجید رکھا تھا، اور دونوں ہاتھ اپنے رب کے حضور دعا کے لیے اٹھے ہوئے تھے۔ وہ نہ کسی کو دکھا رہا تھا، نہ کسی سے داد چاہتا تھا؛ وہ تو بس اپنے رب سے ہم کلام تھا۔ یہ منظر دیکھ کر دل بے اختیار یہی کہنے لگا کہ یہی تو مدارس کی اصل تربیت ہے۔ مدارس صرف کتابیں پڑھنا نہیں سکھاتے، بلکہ اپنے رب سے تعلق جوڑنا، قرآن سے محبت کرنا، دعا کی قدر جاننا اور تنہائی میں بھی اللہ کو یاد رکھنا سکھاتے ہیں۔ جب ایک ننھا طالبِ علم اپنی چھٹی کے دن بھی مسجد میں بیٹھ کر اپنے رب کے حضور گڑگڑا رہا ہو، تو یہ اس تربیت کی سب سے خوبصورت جھلک ہے۔ اے اللہ! ان ننھے ہاتھوں میں اٹھنے والی ہر جائز دعا کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرما۔ ان طلبۂ کرام کو علمِ نافع، عملِ صالح، اخلاص، استقامت اور دینِ اسلام کی سچی خدمت نصیب فرما۔ انہیں اپنے والدین، اساتذہ اور امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ فخر بنا، اور ان کی زندگیوں کو قرآن و سنت کے نور سے ہمیشہ منور رکھ۔ آمین یا رب العالمین۔#صلى_الله_عليه_وسلم #tiktokpakistan #foruyou