@hani_khan149: ہماری سب سے بڑی واپسی وہ ہوگی جس کی کسی نے امید بھی نہ ہوگی۔ طوفان خاموش ضرور ہوتا ہے مگر ختم نہیں ہوتا۔ہم گرے تھے شور مچانے کے لیے نہیں، اٹھ کر تاریخ لکھنے کے لیے۔ جنہوں نے ہمیں کمزور سمجھا تھا، وہ ہماری واپسی کا منظر سب سے پہلے دیکھیں گے۔تاج ہمیشہ اسی کے سر سجتا ہے جو طوفان سہ کر بھی مسکراتا ہے۔ہماری خاموشی کو کمزوری مت سمجھنا۔ بندوق بھی فائر ہونے سے پہلے خاموش ہوتی ہے۔سمندر جتنا گہرا ہوگا، لہریں اتنی ہی اونچی اٹھیں گی ۔ہم شور نہیں کرتے۔ ہم وہ کام کر کے دکھاتے ہیں جس کے چرچے ہوتے ہیں ۔میدان میں نام سے نہیں، کام سے بادشاہ بنتے ہیں۔ اور ہم کام کر کے آئیں گے۔ہار ماننا ہماری فطرت میں نہیں۔ یہ تو بس وقفہ ہے۔جب ہم پلٹیں گے تو سوال یہ نہیں ہوگا کہ ہم کون ہیں۔ سوال یہ ہوگا کہ ہمیں روکے گا کون جب ہم دوبارہ میدان میں اتریں گے، تو تاریخ خود گواہی دے گی کہ اصل بادشاہ کون ہے۔